Friday, September 25, 2026
 

بجلی کی پیداوار، ترسیل اور تقسیم سے متعلق قانون میں ترامیم کی مشروط منظوری

 



کابینہ کمیٹی برائے تصفیہ قانون سازی (سی سی ایل سی) نے بجلی کی پیداوار، ترسیل اور تقسیم سے متعلق قانون میں ترامیم کی مشروط منظوری دے دی۔ وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے تصفیہ قانون سازی امور کا اجلاس ہوا جس میں متعلقہ وزارتوں، محکموں اور ڈویژنز کے حکام نے شرکت کی۔ سی سی ایل سی نے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی فیس اینڈ چارجز رولز کی منظوری دے دی۔ بجلی کے شعبے سے متعلق ترامیم سی سی ایل سی کی سفارشات اور تجاویز شامل کرنے سے مشروط ہیں۔ سی سی ایل سی نے پاکستان کوسٹ گارڈز ایکٹ 1973 میں علاقائی فنڈ کے قواعد سے متعلق ترمیم اور ڈرگس ریسرچ رولز 1978 میں مجوزہ ترمیم کی منظوری دے دی۔ ایف آئی اے ایکٹ 1974 میں مجوزہ ترامیم اور امیگریشن رولز 1979 میں ترامیم کا معاملہ مؤخر کر دیا گیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل