Friday, September 25, 2026
 

ایشین گیمز: ہانگ کانگ نے عمان، نیپال نے افغانستان کو شکست دے دی

 



ایشین گیمز کے مینز کرکٹ ایونٹ میں ہانگ کانگ نے عمان اور نیپال نے افغانستان کو شکست دے دی۔ نشین میں کھیلے گئے گروپ بی کے میچ میں ہانگ کانگ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 121 رنز بنائے۔ حفیظ خان 33 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ عمان کی جانب سے محمد البلوشی 3 وکٹیں حاصل کرکے نمایاں بولر رہے۔ ہدف کے تعاقب میں عمان کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 80 رنز بنا سکی۔ کپتان سفیان محمود 35 گیندوں پر 26 اور عبدالجلیل 28 گیندوں پر 15 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ ہانگ کانگ کی جانب سے آیوش شکلا 3 اور محمد غضنفر 2 وکٹیں لے کر نمایاں رہے۔ Hong Kong, China bounce back from an opening day defeat to beat Oman in Asian Games group play ???? Scorecard ???? https://t.co/vr2E049Y9l pic.twitter.com/CkxpJzoogq — ICC (@ICC) September 25, 2026 آج کھیلے گئے دوسرے میچ میں گروپ اے سے افغانستان اور نیپال کی ٹیمیں مدمقابل آئیں۔ افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر 102 رنز بنائے۔ فیصل خان احمدزئی اور نجیب اللہ زادران 30 ، 30 رنز بناکر نمایاں رہے۔ نیپال کی جانب سے کوشل بھورٹیل نے 4 اور للت راجبنشی نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ نیپال نے 103 رنز کا ہدف 17.2 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر باآسانی حاصل کرلیا۔ سندیپ جورا 34 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ روہت پوڈیل 33 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔ Nepal begin their Asian Games campaign with a stunning victory over Afghanistan ???? ????: https://t.co/JR6d8NTD2f pic.twitter.com/lRCwCu2k7R — ICC (@ICC) September 25, 2026 دونوں گروپ کے آخری میچ میچز کل کھیلے جائیں گے۔ پہلے میچ میں جاپان اور نیپال جبکہ دوسرے میچ میں ملیشیا اور عمان کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔ دونوں گروپ کی ٹاپ 2 ٹیمیں کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کریں گی جہاں ان کا پاکستان، بھارت، سری لنکا اور بنگلادیش سے مقابلہ ہوگا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل