Loading
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ جیسی پارٹیاں پرانی ہوچکیں یہ صرف فارم 47 کے سہارے پر کھڑی جلد یہ عوام کے آگے بہہ جائیں گی۔
لاہور وحدت روڈ پر جلسہ عام سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ حکومت نے جلسے کے راستے بند کرنے کی کوشش کی، ہمیں جلسے کے انتظامات نہیں کرنے دیئے گئے، کارکنوں نے حکومت کے سارے انتظامات ختم کرکے جلسہ کیا، مارچ کو ہم نے صرف روکا ہے ختم نہیں کیا حکومت اپنے ہتھکنڈوں سے باز آجائے۔
حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ جیسی پارٹیاں پرانی ہوچکی ہیں یہ صرف فارم 47 کے سہارے پر ہیں یہ عوام کے آگے بہہ جائیں گی، ہم نے تو اپنے پورے ایجنڈے کے نکات بھی سامنے نہیں رکھے، ابھی تو ہم نے لیوی بھتہ کے خاتمے کی بات کی ہے، اب جسے پاکستان میں سیاست کرنے ہے اسے عوام کی خدمت کی سیاست کرنی ہوگی، اب جو عوام کے ساتھ نہیں کھڑا ہوگا وہ نہیں رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ یہ حکمران اپنی عیاشیاں اور جہاز نہیں چھوڑ سکتے، ان کا ایک ایک بیرون ملک دورہ عوام کو کروڑوں میں پڑتا ہے، یہ جو لینڈ مافیا، پٹرول مافیا اور دیگر مافیا ہمارے سروں پر مسلط ہیں یہ نہیں بچیں گے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل