Sunday, September 27, 2026
 

خیبر میں فائرنگ کا واقعہ، زخمی ایس ایچ او ریاض حسین آفریدی شہید

 



خیبر میں زخمی ایس ایچ او ریاض حسین آفریدی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑ گئے۔ ڈی پی او وقار احمد کے مطابق شہید ایس ایچ او ریاض حسین آفریدی تھانہ ملاگوری میں تعینات تھے۔ ڈی پی او کے مطابق ایس ایچ او ریاض حسین آج نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے اسمگلروں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں شدید زخمی ہوگئے تھے، جنہیں طبی امداد کے لیے پشاور کے اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ ڈی پی او وقار احمد کے مطابق فائرنگ کے بعد پولیس نے 2 نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کو بھی حراست میں لیا تھا۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل