Sunday, September 27, 2026
 

انٹری لیول آئی پیڈ سے متعلق اہم معلومات سامنے آگئیں

 



ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کے اگلے انٹری لیول آئی پیڈ سے متعلق اہم معلومات سامنے آئی ہیں، جس کے 2027 کے دوسرے سہ ماہی میں متعارف ہونے کی توقع کی جا رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایپل کے کوڈ میں ملنے والی تفصیلات سے اشارہ ملتا ہے کہ نیا آئی پیڈ اے 19 چِپ کے ساتھ پیش کیا جائے گا جبکہ اس میں 8 جی بی ریم دی جا سکتی ہے۔ یہ موجودہ انٹری لیول آئی پیڈ کے اے 16 چِپ اور 6 جی بیریم کے مقابلے میں نمایاں اپ گریڈ ہوگا۔ نئے آئی پیڈ میںایپل انٹیلی جنس کی سپورٹ بھی شامل ہونے کی توقع ہے جبکہ ایپل کے نئے سِری اے آئی فیچرز بھی ڈیوائس کا حصہ بن سکتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ٹیبلٹ میں ایپل کا نیا سی 1 ایکس موڈیم بھی شامل کیا جا سکتا ہے جو سب-6 گِیگا ہرٹز فائیو نیٹ ورکس کو سپورٹ کرے گا۔ اس کے علاوہ کنیکٹیویٹی کے لیے نئی این 1 نیٹ ورکنگ چِپ دیے جانے کی اطلاعات ہیں جو وائی-فائی 7، بلیوٹوتھ 6 اور تھریڈ سپورٹ فراہم کرے گی۔ ایپل نے موجودہ انٹری لیول آئی پیڈ کو مارچ 2025 میں لانچ کیا تھا، جبکہ اس کی موجودہ قیمت جون میں اضافے کے بعد 449 ڈالر ہو چکی ہے۔ نئے ماڈل میں چِپ، ریم، مصنوعی ذہانت اور کنیکٹیویٹی کے بڑے اپ گریڈز کے باعث اس کی قیمت 499 ڈالر یا اس سے زیادہ ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ تاہم، ایپل کی جانب سے نئے آئی پیڈ کی حتمی قیمت، لانچ کی تاریخ اور دیگر تفصیلات کی ابھی باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل