Sunday, September 27, 2026
 

فخر زمان ابوظہبی ٹی 10 لیگ میں یونائیٹڈ ٹائیگرز کے آئیکون پلیئر مقرر

 



پاکستان کے جارح مزاج اوپنر فخر زمان کو 2026 کی ابوظہبی ٹی 10 لیگ کے لیے یونائیٹڈ ٹائیگرز نے سائن کرلیا۔ نئی فرنچائز نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے فخر زمان کو اپنا آئیکون پلیئر بنانے کی تصدیق کر دی۔ فخر زمان پاکستان کی جانب سے اب تک 3 ٹیسٹ، 92 ون ڈے اور 120 ٹی20 انٹرنیشنل میچز کھیل چکے ہیں اور دنیا بھر کی مختلف ٹی20 فرنچائز لیگز میں بھی کھیلنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ 2026 کی ابوظہبی ٹی 10 لیگ ٹورنامنٹ میں انتظامی اور ساختی تبدیلیوں کے بعد پہلا ایڈیشن ہوگا۔ ابوظہبی کرکٹ اینڈ اسپورٹس حب نے اکثریتی حصہ حاصل کیا جبکہ ابوظہبی اسپورٹس کونسل اور ایمریٹس کرکٹ بورڈ کی حمایت بھی حاصل ہے۔ رواں سال لیگ کے لیے ٹیموں اور فرنچائز ملکیت کی بولی کا عمل شروع کیا گیا جس کے بعد نئی فرنچائزز سامنے آئیں۔ ابوظہبی ٹی 10 لیگ 7 سے 20 نومبر تک کھیلی جائے گی جس میں 8 ٹیمیں حصہ لیں گی۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل