Loading
کمپیوٹر و لیپ ٹاپس میں ونڈوز رکھنے والے ہوشیار ہوجائیں،ممتاز امریکی سائبر سیکیورٹی کمپنی، سسکو ٹالوس کے ماہرین نے دنیا کا پہلا ایسا کمپیوٹر وائرس ’’CLOSEDQUORUM‘‘ دریافت کر لیا جو اپنا جرم انجام دینے کے خاطر چار مشہور چیٹ بوٹس،گوگل جیمنی، ڈیپ سیک، کیووین اور مسٹرل سے احکامات لیتا ہے.
یہ ونڈوزکمپیوٹر میں داخل ہو کر بینکوں اور دوسرے مالیاتی اداروں کی سائٹس کے لاگ ان، پاس ورڈ اور دیگر معلومات چراکر اپنے مالک کو بھجواتا ہے.
اس چوری میں چاروں اے آئی بوٹس مختلف مشورے و تجاویز دیکر اس کی معاونت کرتے ہیں، نیٹ میسّر نہ تو CLOSEDQUORUM کمپیوٹر میں چھْپا بیٹھا نیٹ آنے کا انتظار کرتا ہے.
سسکو ماہرین باوجود کوشش کے نہیں جان پائے کہ یہ جدید ترین اور خطرناک وائس کس کی ایجاد ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل