Monday, September 28, 2026
 

آئرلینڈ کے کپتان کا اسرائیلی ہم منصب سے مصافحے سے انکار، ویڈیو وائرل

 



یوئیفا نیشنز لیگ میں آئرلینڈ کے کپتان کی اسرائیلی ہم منصب سے مصافحے سے انکار کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ ہنگری کے شہر ڈیبرسن میں اتوار کو آئرلینڈ اور اسرائیل کے درمیان یوئیفا نیشنز لیگ کے میچ سے قبل آئرلینڈ کے کپتان دارا اوشی نے اسرائیلی کپتان مانور سولومون سے مصافحہ کرنے سے گریز کیا۔ دارا اوشی نے میچ آفیشلز سے ہاتھ ملایا تاہم سولومون کے قریب پہنچنے پر ہاتھ پیچھے رکھتے ہوئے بغیر نظریں ملائے آگے بڑھ گئے۔ اس موقع پر آئرلینڈ کے کھلاڑیوں نے اسرائیل کے قومی ترانے کے دوران بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھیں اور سر جھکائے رکھا۔ Ireland captain Dara O Shea refuses to shake Manor Solomon’s hand well done Dara #irelandisrael pic.twitter.com/XFONhQB4Qv — Leeds United Ireland (@leeds2023456) September 27, 2026 یہ اقدامات غزہ میں جاری جنگ اور اسرائیل کے حوالے سے پیدا ہونے والے تنازع کے تناظر میں سامنے آئے۔ آئرلینڈ کے گول کیپر گیون بازونو نے بھی معصوم جانوں کے ضیاع پر اپنے ذاتی مؤقف کا حوالہ دیتے ہوئے میچ کے لیے دستیابی ظاہر نہیں کی۔ میدان میں آئرلینڈ نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے 0-3 سے کامیابی حاصل کرلی۔ دونوں ٹیمیں 4 اکتوبر کو سربیا میں دوبارہ آمنے سامنے ہوں گی تاہم یہ میچ بند دروازوں کے پیچھے کھیلا جائے گا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل