Loading
جنوبی افریقہ کے صوبے گاؤتینگ میں فائرنگ کے ایک ہولناک واقعے میں 17 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے جبکہ ایک الگ واقعے میں 10 افراد ہلاک ہوئے.
واقعہ جوہانسبرگ کے جنوب مغرب میں واقع ویدیلا ٹاؤن شپ میں ہفتے کی رات پیش آیا۔
پولیس کے مطابق حملہ آوروں کی تعداد آٹھ بتائی گئی ہے اور وہ AK-47 رائفلوں اور پستولوں سے مسلح تھے۔ مسلح افراد نے پہلے ٹورن کے باہر موجود افراد پر فائرنگ کی اور پھر اندر داخل ہوکر بھی گولیاں چلائیں۔
ہلاک ہونے والوں میں 13 مرد اور 4 خواتین شامل ہیں۔ زخمی ہونے والے 15 افراد کو طبی مراکز منتقل کیا گیا۔ حملہ آور مبینہ طور پر بعض متاثرین کے موبائل فون لے کر دو گاڑیوں میں فرار ہوگئے، جبکہ دو دیگر گاڑیوں کو آگ لگا دی گئی۔
ایک الگ واقعے میں، مغربی کیپ صوبے میں 10 افراد کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا جب بندوق بردار ایک تفریحی مقام میں داخل ہوئے اور فائرنگ کی۔
پانچ افراد جائے وقوعہ پر ہی دم توڑ گئے، جبکہ پانچ زخمی طبی سہولیات میں لے جانے کے بعد دم توڑ گئے.
پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے، جبکہ فائرنگ کی وجہ ابھی معلوم نہیں ہوسکی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل