Monday, September 28, 2026
 

کوئٹہ، قلات، مستونگ اور نوشکی میں موسم نے کروٹ بدل لی، گرمی رخصت، خزاں کی آمد

 



بلوچستان کے مختلف اضلاع میں موسم نے کروٹ بدل لی۔ کوئٹہ، قلات، مستونگ اور نوشکی میں گرمی کا زور ٹوٹنے لگا جبکہ موسمِ خزاں کے آغاز کے ساتھ ہی رات اور صبح کے اوقات میں خنکی بڑھ گئی ہے۔ قلات میں سردی کی پہلی لہر کے باعث کم سے کم درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا، سرد ہواؤں کے باعث دن کے اوقات میں بھی خنکی محسوس کی جا رہی ہے۔ شہریوں نے گرم چادروں، کوٹوں اور سویٹرز کا استعمال شروع کر دیا جبکہ گرم ملبوسات کی خریداری کے لیے بازاروں میں شہریوں کی آمد میں بھی اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سائبیرین ہواؤں کے اثرات کے باعث بلوچستان کے بالائی اور پہاڑی علاقوں میں آئندہ چند روز کے دوران سردی کی شدت میں مزید اضافہ متوقع ہے۔ قلات اور گردونواح میں تیز اور سرد ہوائیں چلنے کی بھی پیش گوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ساون کے اختتام کے بعد موسمِ خزاں کا آغاز ہو چکا ہے، جس کے باعث گرمی کا زور ٹوٹ رہا ہے۔ بلوچستان کے مختلف میدانی اور پہاڑی علاقوں میں راتیں سرد ہونا شروع ہوگئی ہیں جبکہ صبح اور شام کے اوقات میں خنکی میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل