Monday, September 28, 2026
 

فیکٹ چیک: قطر ایئرویز کی پرواز سیالکوٹ کے بجائے جموں میں اتری؟ حقیقت سامنے آگئی

 



قطر کے دارالحکومت دوحہ سے سیالکوٹ آنے والی قطر ایئرویز کی پرواز کے مبینہ طور پر جموں، بھارت میں لینڈ کرنے سے متعلق اطلاعات سامنے آنے کے بعد سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے ان خبروں کی تردید کر دی ہے۔ دعویٰ کیا ہے؟ فلائٹ ٹریکنگ سافٹ ویئر فلائٹ ریڈار 24 پر قطر ایئرویز کی مذکورہ پرواز کی لوکیشن سے متعلق معلومات سامنے آئیں، جن کی بنیاد پر یہ تاثر پیدا ہوا کہ سیالکوٹ آنے والی پرواز نے جموں، بھارت میں لینڈ کیا۔ حقیقت کیا ہے؟ سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ترجمان کے مطابق قطر ایئرویز کی پرواز 27 ستمبر کی صبح دوحہ سے سیالکوٹ پہنچی اور مقررہ شیڈول کے مطابق دوبارہ دوحہ کیلئے روانہ ہو گئی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ فلائٹ ریڈار 24 میں تکنیکی خرابی اور جی پی ایس کی غلط معلومات کے باعث پرواز کی لوکیشن غلط دکھائی گئی۔ ایئرپورٹ انتظامیہ نے واضح کیا کہ پرواز نے جموں، بھارت نہیں بلکہ سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ، پاکستان پر لینڈ کیا تھا اور اس کی تصدیق پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے ریڈار سسٹم سے بھی کی جا سکتی ہے۔ نتیجہ سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی جاری کردہ وضاحت کے مطابق قطر ایئرویز کی پرواز کے جموں میں لینڈ کرنے کا دعویٰ درست نہیں، جبکہ فلائٹ کی غلط لوکیشن ظاہر ہونے کی وجہ تکنیکی اور جی پی ایس معلومات کی خرابی بتائی گئی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل