Monday, September 28, 2026
 

نیپال میں دیکھتے ہی دیکھتے پورا پہاڑ دریا برد، کئی گھر بہہ گئے، 24 ہلاکتیں؛ ہولناک ویڈیو

 



نیپال میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاریاں اب بھی جاری ہیں جس میں آج ایک پہاڑ سیکنڈوں میں دریا برد ہوگیا اور اس خوفناک مناظر کی ویڈیوز وائرل ہوگئیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نیپال میں حالیہ بارشوں کے باعث گنڈکی صوبے میں دریائے کالی گنڈکی ہفتے سے بپھرنا شروع ہوا اور اتوار کی صبح شدید سیلاب میں تبدیل ہوگیا۔ مستنگ، میاگدی، پربت اور سیانگجا کے علاقوں میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی۔ اس سیلاب کے ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ میں مٹی کا تودہ پربت کے ایک گاؤں کو مکمل طور پر بہا لے گیا جس کے باعث شاہراہیں بھی بند ہوگئیں اور امدادی کارروائیوں میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔ On Camera, Nepal Mountain Melts Into River In Seconds Amid Landslides pic.twitter.com/wzU4g2kout — NDTV (@ndtv) September 28, 2026 نیپال کے ضلع مستنگ میں شدید بارشوں کے بعد پہاڑ کا ایک بڑا حصہ محض 6 سیکنڈ میں دریائے کالی گنڈکی میں جاگرا جس کے نتیجے میں دریا کا بہاؤ عارضی طور پر رک گیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ واقعے کی ویڈیو میں پہاڑ کو تیزی سے دریا میں گرتے اور مقامی افراد کو خوف سے چیختے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔ سیلاب میں 24 افراد ہلاک اور 14 لاپتا ہوگئے جبکہ ہمال کے بیس کیمپ پر برفانی تودہ گرنے سے 2 افراد ہلاک اور 10 لاپتا ہوگئے۔ ایک اور وائرل ویڈیو میں پہاڑی ڈھلوان کا بڑا حصہ زمین سمیت وادی میں دھنس گیا جبکہ درخت اور لکڑی و پتھر سے بنی پناہ گاہ بھی ملبے تلے بہہ گئی۔ ویڈیو میں ایک خاتون کو آہ و بکا کرتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ On Camera, Nepal Mountain Melts Into River In Seconds Amid Landslides pic.twitter.com/wzU4g2kout — NDTV (@ndtv) September 28, 2026 یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 26 اگست کو نیپال میں بھوٹیکوشی کے تباہ کن سیلاب کے بعد حکام کے مطابق 1400 سے زائد افراد ہلاک اور 6 ہزار سے زیادہ لاپتا ہوئے تھے۔    

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل