Monday, September 28, 2026
 

ارشد ندیم ایشین گیمز میں میڈل کی دوڑ سے باہر ہوگئے

 



ناگویا میں جاری ایشین گیمز کے ایتھلیٹکس مقابلوں میں پاکستان کے تین کھلاڑی آج ایکشن میں ہیں، تاہم ارشد ندیم جیولین تھرو کے مقابلے میں میڈل کی دوڑ سے باہر ہوگئے۔ ارشد ندیم نے پہلی کوشش میں نیزہ 76.69 میٹر دور پھینکا جبکہ دوسری کوشش فاؤل ہوگئی۔ تیسری کوشش میں انہوں نے بہتر کارکردگی دکھاتے ہوئے 80.29 میٹر کی تھرو کی جس کے بعد وہ چوتھے نمبر پر آگئے۔ تاہم ارشد ندیم کی چوتھی، پانچویں اور چھٹی کوشش بھی فاؤل ہوگئی جس کے باعث وہ میڈل حاصل کرنے کی دوڑ سے باہر ہوگئے۔ جیولین تھرو میں یاسر علی بھی پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں جبکہ انصر عباس لانگ جمپ کے مقابلے میں ایکشن میں ہیں۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل