Loading
ایشین گیمز ہاکی ایونٹ میں پاکستان نے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔
ایچی ناگویا 2026 کے مینز ہاکی ایونٹ کے پول بی کے اہم میچ میں قومی ہاکی ٹیم نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے عمان کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 2 کے مقابلے میں 7 گول سے عبرتناک شکست دے دی۔
میچ کے آغاز سے ہی قومی کھلاڑیوں نے جارحانہ انداز اپنایا اور مسلسل حملے کر کے عمان کی دفاعی لائن کو دباؤ میں رکھا۔
پاکستان کی جانب سے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کھلاڑیوں نے شاندار فیلڈ گولز اور پینلٹی کارنرز کو گولز میں تبدیل کیا۔
پاکستان کی جانب سے رانا وحید اشرف نے 34ویں، 44ویں اور 59ویں منٹ میں گولز کرکے شاندار ہیٹ ٹرک کی۔
سفیان خان نے 22ویں اور 28ویں منٹ میں پینلٹی کارنر کے ذریعے دو شاندار گولز کیے جبکہ غضنفر علی نے 40ویں منٹ اور محمد عماد نے 46ویں منٹ میں گول اسکور کیا۔
عمان کی جانب سے البراء النوفلی اور مدیت ایمن نے ایک ایک گول اسکور کیا۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین احمد وانی نے ٹیم کو اس شاندار فتح پر مبارکباد پیش کی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ قومی ٹیم سیمی فائنل میں بھی اسی تسلسل اور جذبے کے ساتھ فتح کا سفر جاری رکھے گی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل