Monday, September 28, 2026
 

وفاقی حکومت کا سائبر سیکیورٹی فریم ورک پر عمل درآمد، وفاقی سی آر ٹی کی تشکیل شروع

 



وفاقی حکومت نے سائبر سیکیورٹی فریم ورک 2026 کے نفاذ کے لیے عملی اقدامات کرتے ہوئے وفاقی سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم (سی آر ٹی) کی تشکیل کا عمل شروع کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی سطح پر سائبر سیکیورٹی نظام کو مضبوط بنانے کے لیے قائم کی جانے والی وفاقی سی آر ٹی نیشنل سی آر ٹی کے زیر نگرانی کام کرے گی۔ وفاقی سی آر ٹی کی ذمہ داریوں میں سائبر خطرات کی نگرانی، سائبر حملوں کی نشاندہی اور ان کے خلاف فوری ردعمل شامل ہوگا، جبکہ ٹیم وفاقی اداروں کو سائبر حملوں سے تحفظ کی خدمات بھی فراہم کرے گی۔ وفاقی سی آر ٹی سرکاری اداروں کے درمیان سائبر سیکیورٹی سے متعلق رابطہ کاری اور خطرات کی معلومات کے تبادلے کو یقینی بنائے گی، جبکہ سرکاری ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر کے تحفظ کے لیے ماہر سائبر سیکیورٹی پروفیشنلز بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ دوسری جانب نیشنل سی آر ٹی نے وفاقی سی آر ٹی کے لیے ڈائریکٹر سمیت سائبر سیکیورٹی ماہرین کی بھرتیوں کا عمل بھی شروع کر دیا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل