Loading
جاپان میں جاری 20ویں ایشین گیمز میں پاکستان نے پانچواں میڈل حاصل کرلیا۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق جاپان کے شہر ایچی ناگویا میں جاری ایشین گیمز 2026 کے ای سپورٹس کے پب جی موبائل ایونٹ میں پاکستان ٹیم نے تیسری پوزیشن کے ساتھ برانز میڈل اپنے نام کیا۔
قبل ازیں پاکستان مکسڈ مارشل آرٹ، ویمنز کرکٹ ٹورنامنٹ اور اسکواش میں 4 برانز میڈل حاصل کر چکا ہے۔
پاکستان کی مینز کرکٹ ٹیم اور ہاکی ٹیم بھی سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہیں جس کے بعد مزید دو میڈل یقینی ہوگئے ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل