Tuesday, September 29, 2026
 

لاہور: قتل کے مقدمات میں بطور گواہ پیش نہ ہونے پر 100 پولیس اہلکاروں کے وارنٹ جاری

 



لاہور کی سیشن کورٹ نے قتل کے سنگین مقدمات میں بطور گواہ پیش نہ ہونے کے کیس میں 100 پولیس اہلکاروں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج شبریز اختر راجہ نے کی۔ عدالت نے ایس ایچ اوز کو حکم دیا کہ جن اہلکاروں کے وارنٹ جاری ہوئے ہیں انہیں گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جائے۔ اس کے علاوہ عدالت نے سی سی پی او لاہور کو بھی ہدایت کی کہ پولیس اہلکاروں کو عدالتوں میں پیشی کا پابند بنایا جائے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل