Wednesday, September 30, 2026
 

انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آج آخری تاریخ ہے

 



انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے کی مہلت آج ختم ہو رہی ہے جس کے بعد تاخیر کرنے والوں پر بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق یکم اکتوبر سے لیٹ فائلرز کی کیٹگری مکمل طور پر ختم کردی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تاخیر سے گوشوارے جمع کرانے پر جرمانہ ایک ہزار سے بڑھا کر 25 ہزار روپے تک کردیا گیا ہے، اے او پیز کے لیے جرمانہ 10 ہزار کے بجائے 50 ہزار روپے جبکہ کمپنیوں کے لیے 20 ہزار سے بڑھا کر ایک لاکھ روپے مقرر کیا گیا ہے۔ ترجمان ایف بی آر کے مطابق انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر ہے اور گوشواروں کے ساتھ متعلقہ دستاویزات جمع کرانا لازمی ہے۔ ترجمان نے خبردار کیا ہے کہ اثاثوں کی معلومات چھپانے یا غلط تفصیلات فراہم کرنے پر کارروائی کی جا سکتی ہے، جبکہ واجب الادا ٹیکس کی وصولی کے لیے بینک اکاؤنٹس سمیت دیگر ذرائع استعمال کیے جا سکتے ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل