Wednesday, September 30, 2026
 

پریشے عدنان سے لباس پر سوال؛ نادیہ خان کے دفاع میں سوشل میڈیا صارفین سامنے آگئے

 



سوشل میڈیا صارفین فیشن ڈیزائنر پریشے عدنان سے لباس سے متعلق سوال کرنے پر شدید تنقید کا سامنا کرنے والی میزبان و اداکارہ نادیہ خان کی حمایت میں سامنے آگئے۔ نادیہ خان نے پریشے عدنان سے ان کے جم ویئر کلیکشن اور لباس کے حوالے سے سوال کیا تھا کہ کیا ان کے والدین ان کے اس انداز سے مطمئن ہیں، جس پر شوبز شخصیات نے میزبان کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ اب متعدد سوشل میڈیا صارفین نادیہ خان کے دفاع میں سامنے آئے ہیں۔ صارفین کا کہنا ہے کہ میزبان نے صرف ایک سوال کیا تھا، جس پر انہیں غیرضروری طور پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔         View this post on Instagram                       بعض صارفین نے پریشے کے لباس کو نامناسب قرار دیتے ہوئے نادیہ خان کے سوال کو درست قرار دیا، جبکہ کچھ نے مذہبی اقدار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ لباس سے متعلق سوال اٹھانے پر کسی کو اس حد تک تنقید کا نشانہ نہیں بنانا چاہیے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل