Wednesday, September 30, 2026
 

ندا یاسر کی بیٹی صلہ یاسر اپنے آپ کو ’پبلک فگر‘ کہنے پر ٹرول

 



معروف میزبان ندا یاسر کی بیٹی صلہ یاسر بلوچ کو خود کو اور اپنے اہلخانہ کو ’پبلک فگر‘ قرار دینے پر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ صلہ یاسر نے انسٹاگرام پر ایک ناخوشگوار تجربہ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنے والدین کے ساتھ وقت گزارنے گئی تھیں جہاں کئی افراد ان کی والدہ ندا یاسر کی اجازت کے بغیر ویڈیوز بنا رہے تھے۔         View this post on Instagram                       انہوں نے اس عمل پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پبلک فگر ہونے کے باوجود کسی کی ویڈیو بنانے سے پہلے رضامندی لینا ضروری ہے۔ ان کے بیان پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں ٹرول کرنا شروع کر دیا۔ بعض صارفین نے کہا کہ ’آپ پبلک فگر نہیں ہیں‘، جبکہ ایک صارف نے لکھا کہ ’اسی عوام نے آپ کو مشہور کیا ہے‘۔ ایک اور صارف نے ندا یاسر پر تنقید کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ وہ بھی اپنے پروگرام میں کئی کام لوگوں کی رضامندی کے بغیر کرتی ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل