Wednesday, September 30, 2026
 

کینیڈین ورک ویزا کے نام پر فراڈ، شہری کو 7 لاکھ 60 ہزار روپے واپس مل گئے

 



کینیڈین ورک ویزا کے نام پر فراڈ کی نذر ہونے والے 7 لاکھ 60 ہزار روپے شہری کو واپس مل گئے۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل  کراچی نے کینیڈین ورک ویزا فراہم کرنے کے نام پر شہری سے مبینہ طور پر وصول کی گئی رقم کی واپسی یقینی بناتے ہوئے 7 لاکھ 60 ہزار روپے مکمل طور پر برآمد کرکے شکایت کنندہ کے حوالے کر دیے۔ ایف آئی اے اے ایچ ٹی سی کراچی میں شہری کی شکایت درج کی گئی جس میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ ملزم نے کینیڈین ورک ویزا فراہم کرنے کے وعدے پر شہری سے 7 لاکھ 60 ہزار روپے وصول کیے تاہم وعدہ پورا نہیں کیا۔ ایف آئی اے اے ایچ ٹی سی کراچی کی بروقت کارروائی اور قانونی پیش رفت کے نتیجے میں شکایت کنندہ کی شکایت کا ازالہ کرتے ہوئے مکمل رقم 7 لاکھ 60 ہزار روپے برآمد کرلی گئی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل