Loading
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کی ٹیم پاکستان چیمپئنز میں شامل کھلاڑیوں کو تاحال پی سی بی کی جانب سے این او سی نہیں مل سکے۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ برس جس طرح بھارتی ٹیم نے دو میچز میں پاکستان چیمپئنز کیخلاف کھیلنے سے انکار کیا تھا اس پر بورڈ خاصہ ناخوش ہے، کئی کھلاڑیوں کے رابطہ کرنے پر بھی انکار میں ہی جواب دیا گیا۔
البتہ پی سی بی سے منسلک ایک سابق کرکٹر اور چند دیگر بااثر شخصیات اجازت کیلیے بھرپور کوشش کر رہی ہیں۔
خیال رہے کہ ایونٹ کے آغاز میں اب محض تین دن ہی باقی رہ گئے ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ برس تنازع سامنے آنے پر پی سی بی نے واضح اعلان کیا تھا کہ اس ایونٹ میں کسی کو پاکستان کا نام استعمال کرنے یا کسی کھلاڑی کو شرکت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
پی سی بی حکام اب تک اپنے سابقہ موقف پر برقرار ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل