Loading
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ ہم پر تنقید کریں یا تعریف، میڈیا آزاد ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سینٹر کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی، جس میں چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر اور دیگر ججز نے ہائیکورٹ میڈیا سنٹر کا افتتاح کیا۔
تقریب میں جسٹس محمد اعظم خان اور جسٹس راجا انعام امین منہاس بھی شریک ہوئے۔
چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر نے میڈیا کے دوستوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آزاد میڈیا کے لیے آج ہائیکورٹ میڈیا سینٹر کا افتتاح کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بے شک ہم پر تنقید کریں یا تعریف کریں، آپ آزاد ہیں۔
افتتاحی تقریب میں پراسیکیوٹر جنرل منظور احمد ججہ اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل راشد حفیظ بھی شریک ہوئے۔ اس موقع پر رجسٹرار یار محمد ولانہ، ایڈیشنل رجسٹرار نور محمد مرزا اور ڈپٹی رجسٹرار بھی موجود تھے۔
میڈیا سینٹر کی افتتاحی تقریب میں صدر ہائیکورٹ بار واجد گیلانی اور جنرل سیکرٹری بیرسٹر قاسم نواز عباسی نے بھی شرکت کی۔ تقریب میں لاء افسران اور اسلام آباد ہائیکورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے کورٹ رپورٹرز بھی شریک ہوئے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل