Loading
عمان نے عربین گلف کپ کے گروپ اے کے آخری مرحلے میں کویت کو 1-3 سے شکست دے کر سیمی فائنل کی امید روشن کی جب اسی دوران سعودی عرب نے عراق کو 0-2 سے ہرا دیا۔
نتائج کے بعد عمان اور عراق دونوں کے چار، چار پوائنٹس ہوگئے اور گول فرق بھی منفی ایک رہا جبکہ دونوں کے درمیان گروپ میچ 1-1 سے برابر رہا تھا۔
فیصلہ کن صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب مصعب الشقصی نے کویت کے خلاف عمان کا تیسرا گول کیا۔
اس وقت فیئر پلے ریکارڈ کی بنیاد پر عمان کو عراق پر معمولی برتری حاصل تھی اور وہ سیمی فائنل میں جاتا دکھائی دے رہا تھا۔
تاہم گول کا جشن مناتے ہوئے الشقصی نے اپنی شرٹ اتار دی، جس پر انہیں یلو کارڈ دکھایا گیا۔ اس کارڈ کے بعد دونوں ٹیموں کے ڈسپلنری پوائنٹس بھی برابر ہوگئے اور کوئی دوسرا اسپورٹنگ معیار انہیں الگ نہ کرسکا۔
Unbelievable scenes in the Gulf Cup:
Oman and Iraq were battling it out for a spot in the semi-finals of the Arabian Gulf Cup.
This goal from Oman left the two sides tied on everything except fair play, which favoured Oman. But...
the goalscorer took off his shirt, received a…
— Troll Football Media (@TrollFootball2) September 29, 2026
ٹورنامنٹ قوانین کے مطابق، پوائنٹس، باہمی نتیجے، گول فرق، گولز اور ڈسپلنری ریکارڈ سب برابر ہونے کی صورت میں قرعہ اندازی آخری فیصلہ کن معیار ہے۔
یوں عمان نے قرعہ اندازی کے ذریعے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل