Wednesday, September 30, 2026
 

شادی کا جھانسہ دے کر لڑکی سے جنسی زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

 



لاہور میں گجر پورہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شادی کا جھانسہ دے کر لڑکی سے زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان کے مطابق ملزم نے چند ماہ قبل متاثرہ لڑکی سے دوستی کی تھی اور ملنے کے بہانے اسے زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔ متاثرہ لڑکی نے شادی کے لیے کہا تو ملزم نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔ ترجمان کے مطابق ملزم حبیب الرحمن کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے جینڈر سیل کے حوالے کر دیا گیا، ایس پی منزہ کرامت کا کہنا ہے کہ خواتین کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل