Wednesday, September 30, 2026
 

میر رضا کیس؛ قتل کی ممکنہ وجہ کرپٹو ٹریڈنگ، شہریوں کی کمیشن سے تحقیقات کی درخواست

 



میر رضا کے اہلخانہ کے وکیل جبران ناصر کی جانب سے مزید سوالات کمیشن کو جمع کروا دیے گئے ہیں جبکہ شہریوں نے قتل کی ممکنہ وجہ کرپٹو ٹریڈنگ سے متعلق تحقیقات کی درخواست بھی کی ہے۔ وکیل جبران ناصر نے ایڈیشنل آئی جی آزاد خان، ڈی آئی جی فرخ لنجار اور تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ڈی آئی جی عامر فاروقی سے سوالنامے کمیشن کو جمع کروائے۔ ذرائع کمیشن کے مطابق کمیشن سے اب تک 10 شہریوں نے براہ راست رابطہ کیا ہے۔ شہریوں نے کرپٹو ٹریڈنگ کرنے والے شہریوں کے شارٹ ٹرم کڈنیپنگ کے واقعات پر تحفظات کا اظہار کیا، شہریوں نے جوڈیشل کمیشن سے کرپٹو ٹریڈنگ کے حوالے سے تحقیقات کی درخواست کی۔ شہریوں نے شکایت کی کہ میر رضا کے قتل کی وجہ ممکنہ طور پر کرپٹو ٹریڈنگ کا نتیجہ ہو سکتی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل