Wednesday, September 30, 2026
 

بچپن کے صدمات کیلئے والدین کو ذمہ دار ٹھہرانا بند کریں، فرح سعدیہ

 



معروف اداکارہ و میزبان فرح سعدیہ نے والدین کو بچپن کے صدمات اور زندگی کے مسائل کا ذمہ دار ٹھہرانے کے بڑھتے رجحان پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔ فرح سعدیہ نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں کہا کہ آج کل ہر مسئلے کا الزام والدین پر ڈالنا ایک رجحان بن چکا ہے، حالانکہ والدین ہمیشہ غلط نہیں ہوتے۔ اگر کوئی شخص اپنی غلطیوں کی ذمہ داری لینے کے بجائے مسلسل والدین کو موردِ الزام ٹھہراتا رہے تو اس میں خود پسندی کی خصوصیات پیدا ہو سکتی ہیں۔         View this post on Instagram                       انہوں نے یہ بھی تسلیم کیا کہ مینٹل ہیلتھ کے مسائل والدین میں بھی ہو سکتے ہیں اور بعض صورتوں میں ان کا رویہ بچوں کیلئے نقصان دہ ہو سکتا ہے۔ سوشل میڈیا پر بعض صارفین نے ان کی بات سے اتفاق کیا جبکہ دیگر کا کہنا تھا کہ والدین کے رویوں سے پیدا ہونے والے صدمات کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل