Wednesday, September 30, 2026
 

ایس آئی ایف سی کی معاونت سے آزاد کشمیر میں سرمایہ کاری کے نئے منصوبوں پر اہم پیش رفت

 



ایس آئی ایف سی کی معاونت سے آزاد کشمیر میں سرمایہ کاری اور صنعتی ترقی سے متعلق نئے منصوبوں پر پیش رفت سامنے آئی ہے۔ مظفرآباد میں وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی کی زیرِ صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں ڈپٹی اسپیکر احمد رضا قادری، سیکریٹری ایس آئی ایف سی جمیل قریشی، پرنسپل سیکریٹری عدنان خورشید اور دیگر عہدیداراں شریک ہوئے۔ اجلاس میں صنعتی ترقی کے فروغ اور سرمایہ کاری میں سہولت کاری میں ایس آئی ایف سی کے کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی کو اسپیشل اکنامک زونز اور ریگولیٹری اصلاحات سے متعلق حکومتی ترجیحات پر بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم نے آسان کاروبار فریم ورک کے اقدامات کو سراہتے ہوئے سرمایہ کاری کی رکاوٹیں دور کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل