Wednesday, September 30, 2026
 

سیکیورٹی کے ناقص انتظامات، بابراعظم آؤٹ ہوتے ہی تماشائی گراونڈ میں داخل، اسٹار کو گھیر لیا

 



اسلام آباد کے ڈائمنڈ گراؤنڈ میں جاری پریزیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون ٹورنامنٹ کے دوران سیکیورٹی کے ناقص انتظامات سامنے آگئے۔ بابر اعظم کے آؤٹ ہوتے ہی تماشائیوں کی بڑی تعداد گراؤنڈ میں داخل ہوگئی اور اسٹار کھلاڑی کو گھیر لیا۔ گراؤنڈ میں داخل ہونے والے تماشائی بابر اعظم کے ساتھ سیلفیاں بناتے رہے، بابر اعظم نے بمشکل تماشائیوں کے ہجوم سے نکل کر پویلین کا رخ کیا، واقعے کے دوران گراؤنڈ میں سیکیورٹی انتظامات پر سوالات اٹھ گئے۔ واقعہ پریزیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون ٹورنامنٹ میں او جی ڈی سی ایل اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے میچ کے دوران پیش آیا۔ پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون میں او جی ڈی سی ایل کے بابر اعظم اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے خلاف بابر صرف 21 رنز بناسکے۔ بابر اعظم نے 39 گیندوں کا سامنا کیا اور آفاق احمد آفریدی کی گیند پر آؤٹ ہوکر پویلین لوٹ گئے۔ چند روز قبل ایبٹ آباد میں سات سال بعد فرسٹ کلاس کرکٹ میں واپسی کرنے والے بابر اعظم پہلی اننگز میں 12 اور دوسری اننگز میں صرف چار رنز بناسکے تھے۔ پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون میں بابر اعظم اب تک تین اننگز میں مجموعی طور پر صرف 37 رنز بناسکے ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل