Loading
کے پی میں گورنر راج لگانے یا نہ لگانے سے متعلق وزیراعظم کی زیر صدارت کوئی اجلاس نہیں ہوا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی لگے گی، گورنر راج نافذ ہوگا یا کچھ ؟ اس حوالے سے وزیراعظم فیصلہ اعلیٰ قیادت سے مشاورت کے بعد کریں گے۔
ذرائع کے مطابق سیاسی صورتحال پر وزیراعظم کی زیر صدارت کوئی اجلاس نہیں ہوا، کے پی کے کی صورتحال پر فیصلہ وزیر اعظم اعلی قیادت سے مشاورت کے بعد کریں گے۔
قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف امریکا اور برطانیہ کا 13 روزہ دورہ مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے، شہباز شریف نے اقوام متحدہ کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کی، عالمی رہنماؤں اور کاروباری شخصیات سے ملاقاتیں کیں، انہوں ںے لندن اسٹاک ایکس چینج کا بھی دورہ کیا اور وہاں خطاب کرنے والے پہلے پاکستانی وزیراعظم بھی بن گئے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل