Wednesday, September 30, 2026
 

برطانیہ: ویٹرن براڈکاسٹر 86 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں

 



برطانیہ کی ویٹرن براڈکاسٹر ڈیم ایسٹر رینٹزن طویل عرصے تک پھیپھڑوں کے کینسر سے لڑنے کے بعد 86 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ ان کے اہلِ خانہ نے ان کی وفات کا اعلان کرتے ہوئے انہیں ’انتہائی شاندار خاتون‘ قرار دیا۔ ایسٹر رینٹزن نے مئی 2023 میں پھیپھڑوں کے اسٹیج فور کینسر کا علاج کرانے کی تصدیق کی تھی۔ دسمبر 2024 میں انہوں نے بتایا تھا کہ انہوں نے سوئٹزرلینڈ کے طبی معاونت سے زندگی ختم کرنے والے ادارے Dignitas کی رکنیت حاصل کرلی ہے۔ حالیہ برسوں میں سابق ٹی وی میزبان انگلینڈ اور ویلز میں طبی معاونت سے زندگی ختم کرنے (assisted dying) کو قانونی حیثیت دینے کی مہم کی ایک نمایاں آواز بن گئی تھیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ جب وہ اپنی زندگی ختم کرنے کا فیصلہ کریں گی تو سوئٹزرلینڈ کے اس کلینک کا سفر کریں گی۔ بعد ازاں ان کی جسمانی حالت اس قدر کمزور ہوگئی کہ وہ یہ سفر کرنے کے قابل نہ رہیں۔ واضح رہے طبی معاونت سے زندگی ختم کرنا ایک متنازع مسئلہ ہے اور اس مسئلے پر برطانیہ، فرانس، آئرلینڈ، جرمنی، کینیڈا، امریکا اور آسٹریلیا سمیت کئی ممالک میں قانونی و اخلاقی بحث جاری ہے۔ برطانیہ، آئرلینڈ، پرتگال، یونان، قبرص، کروشیا، ایسٹونیا، بلغاریہ، رومانیہ، پولینڈ، ہنگری اور کئی دیگر یورپی ممالک میں کسی نہ کسی شکل میں پابندی برقرار ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل