Wednesday, September 30, 2026
 

کراچی، گلشن حدید وائرلیس گیٹ کے قریب ٹریفک حادثے میں نامعلوم راہگیر جاں بحق

 



شہر قائد میں اسٹیل ٹاؤن کے علاقے گلشن حدید وائر لیس گیٹ کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ جس کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال پہنچائی۔ ریسکیو حکام کے مطابق متوفی راہگیر تھا جبکہ حادثہ نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے۔ فوری طور پر شناخت نہیں ہو سکی جس کی عمر 25 سال ہے تاہم اس حوالے سے پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل