Loading
شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس کے مبینہ مقابلوں کے دوران 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیے گئے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، نقد رقم اور موبائل فونز برآمد کرلیے گئے۔
اسٹاف رپورٹر کے مطابق قائدآباد پولیس نے لانڈھی کے علاقے شیر پاؤ، مولیٰ مدد قبرستان کے قریب مبینہ مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔
چھیپا حکام کے مطابق زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی شناخت اجمل خان کے نام سے ہوئی۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک نائن ایم ایم پستول، نقد رقم اور موبائل فون برآمد ہوا ہے۔
دوسری جانب فیروزآباد پولیس اور شاہین فورس نے سوسائٹی قبرستان کے قریب مبینہ مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔
چھیپا حکام کے مطابق زخمی ملزم کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی شناخت محمد فراز کے نام سے ہوئی۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم موٹر سائیکل لفٹر ہے جس کے قبضے سے اسلحہ، نقد رقم اور متعدد موبائل فونز برآمد کیے گئے ہیں۔ دونوں واقعات کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل