Loading
وائٹ ہاؤس نے وزیراعظم محمد شہباز شریف اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات کی تصاویر جاری کر دیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کا گزشتہ دنوں ہونے اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کیلیے امریکا کا دورہ کیا۔
اس دوران وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں اور اہم شخصیات سے بھی اہم ملاقاتیں ہوئیں جبکہ انہوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے زبردست خطاب کیا جسے دنیا بھر میں سراہا گیا تھا۔
اب وائٹ ہاؤس نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پرعالمی رہنماؤں کے اعزاز میں امریکی صدر کی جانب سے دئیے گئے استقبالیہ میں ٹرمپ اور وزیراعظم کی ملاقات کی تصاویر جاری کردیں۔
وائٹ ہاؤس کے مطابق دونوں رہنماؤں کی خوشگوار اور پرجوش ملاقات کھانے کے موقع پر ہوئی جس میں امریکی صدر نے وزیراعظم کا خیر مقدم بھی کیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل