Friday, October 02, 2026
 

کراچی؛ مبینہ ٹاؤن تھانے کے قریب ڈاکو شہری سے 30 لاکھ روپے چھین کر فرار

 



کراچی میں مبینہ ٹاؤن تھانے کے قریب موٹر سائیکل سوار ڈاکو نجی بینک کے باہر شہری سے 30 لاکھ روپے چھین کر فرار ہوگئے۔ ایس ایچ او مبینہ ٹاؤن ذوالفقار بھنگوار نے بتایا کہ کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے شہری شیریں گل ابوالحسن اصفہانی روڈ پر قائم نجی بینک میں رقم جمع کرانے آیا تھا اور جیسے ہی بینک کے باہر پہنچاجہاں پہلے سے موجود موٹر سائیکل سوار ڈاکو اسلحے کے زور پر ان سے 30 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔ انہوں ںے بتایا کہ ابتدائی طور پر شبہ ہے کہ واردات مخبری کی وجہ سے پیش آئی ہے، متاثرہ شہری رئیل اسٹیٹ سمیت دیگر کاروبار کرتا ہے اور پہلی بار رقم جمع کرانے بینک آیا تھا اور یہ واقعہ پیش آیا۔ ایس ایچ او نے بتایا کہ پولیس جائے وقوع اور ڈاکوؤں کے فرار کے راستوں کی سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کر رہی ہے تاکہ ان کی شناخت میں مدد مل سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس نے شہری سے 30 لاکھ روپے چھیننے کے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل