Saturday, October 03, 2026
 

پی ٹی آئی لانگ مارچ: اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں رینجرز تعیناتی میں توسیع

 



وفاقی حکومت نے دارالحکومت اسلام آباد اور پنجاب میں رینجرز کی تعیناتی میں توسیع کر دی ہے۔ رینجرز 15 اکتوبر تک اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں تعینات رہے گی، اس سے قبل وفاقی حکومت نے رینجرز کی تعیناتی کی منظوری 5 اکتوبر تک دی تھی۔ اسلام آباد میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے تین ہزار رینجرز اہلکاروں کی تعیناتی میں توسیع کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان رینجرز کے تین ہزار اہلکار پانچ اکتوبر سے 15 اکتوبر تک اسلام آباد میں خدمات انجام دیتے رہیں گے۔ حکام کے مطابق رینجرز کی تعیناتی کا مقصد سکیورٹی انتظامات کو مزید مؤثر بنانا اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی معاونت کرنا ہے۔ حکام کے مطابق تعینات کیے جانے والے رینجرز اہلکار حساس مقامات، سرکاری عمارتوں اور اہم تنصیبات کی سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے، جبکہ ضرورت پڑنے پر انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ مشترکہ کارروائیوں میں بھی حصہ لیں گے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل