Saturday, October 03, 2026
 

لاڑکانہ میں فائرنگ سے باپ اور 3 بیٹوں سمیت 5 افراد جاں بحق

 



لاڑکانہ میں فائرنگ سے باپ اور 3 بیٹوں سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ  رتوڈیرو کے جیکب آباد روڈ پر پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہےکہ فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں میں باپ اور تین بیٹے بھی شامل ہیں جب کہ فائرنگ سےا یک راہ گیر بھی جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق واقعے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے جن کی گرفتاری کے لیے علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے رتوڈیرو میں 5 افراد کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے قتل میں ملوث ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کا حکم دیتے ہوئے علاقے میں قیام امن کے لیے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ مراد علی شاہ نے لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے مقتولین کے لیے مغفرت کی دعا کی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ قبائلی تنازعات میں انسانی جانوں کا ضیاع انتہائی افسوس ناک ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل