Loading
بالی ووڈ اداکار عمران ہاشمی نے مہنگی اور لگژری گاڑیوں کے اپنے کلیکشن میں ایک اور شاندار اضافہ کرلیا ہے۔ اداکار نے نئی مرسڈیز بینز جی 63 خرید لی، جس کی مالیت تقریباً 4 کروڑ 30 لاکھ بھارتی روپے بتائی جا رہی ہے۔
47 سالہ اداکار کی نئی گاڑی نہ صرف جدید اور پرتعیش ایس یو وی ہے بلکہ ان کے پہلے سے موجود قیمتی کار کلیکشن میں بھی ایک نمایاں اضافہ قرار دی جا رہی ہے۔ نئی مرسڈیز کی عمران ہاشمی کے گھر کے باہر موجودگی کی تصاویر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر بھی ان کا خوب چرچا ہو رہا ہے۔
اداکار کی جانب سے یہ مہنگی خریداری ایسے وقت کی گئی ہے جب ان کی فلم ’آوارہ پن 2‘ نے 100 کروڑ روپے کے کلب میں جگہ بنائی ہے۔ یوں نئی گاڑی کی آمد کو ان کے تقریباً دو دہائیوں پر محیط فلمی کیریئر میں کامیابیوں کے جشن سے بھی جوڑا جا رہا ہے۔
عمران ہاشمی پہلے ہی کئی مہنگی اور شاندار گاڑیوں کے مالک ہیں، تاہم مرسڈیز بینز جی 63 کی شمولیت نے ان کے گیراج کو مزید پرتعیش بنا دیا ہے۔ نئی گاڑی کے ساتھ اداکار کی تصاویر مداحوں کی خصوصی توجہ حاصل کر رہی ہیں۔
دوسری جانب عمران ہاشمی کی آئندہ فلم ’گن ماسٹر جی 9‘ بھی ان دنوں خبروں میں ہے، جس کے حوالے سے شائقین میں خاصی دلچسپی پائی جاتی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل