Sunday, October 04, 2026
 

سنجے دت کا بھارت میں امن کی بگڑی صورتحال سے متعلق بیان پر مؤقف سامنے آگیا

 



بالی ووڈ اداکار سنجے دت نے بھارت میں امن کی صورتحال سے متعلق اپنے حالیہ بیان پر وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے ریمارکس ایک اسکرپٹڈ گفتگو کا حصہ تھے اور مزاحیہ انداز میں کہا گیا تھا۔ سنجے دت نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ ان کی بات کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا، ان کا مقصد کسی فرد، برادری یا ادارے کی دل آزاری یا بے عزتی کرنا نہیں تھا۔ मैं यह स्पष्ट करना चाहता हूँ कि किसी भी व्यक्ति, समुदाय या संस्था की भावनाओं को ठेस पहुँचाना, उनका अपमान करना या उनका अनादर करना मेरा उद्देश्य कभी नहीं रहा है। मेरी टिप्पणियाँ एक स्क्रिप्टेड बातचीत के संदर्भ में की गई थीं, जिसका उद्देश्य हल्का-फुल्का और हास्यपूर्ण संवाद करना था।… — Sanjay Dutt (@duttsanjay) October 4, 2026 اداکار نے کہا کہ گفتگو کا انداز ان کی فلم منا بھائی کے مزاح اور طنز جیسا تھا، جس میں گاندھی گیری کے ذریعے محبت، اپنائیت، اتحاد اور خیرسگالی کا پیغام دیا گیا۔ سنجے دت کے یہ ریمارکس شیکھر سمن کے چیٹ شو ’Shekhar Tonite‘ میں سامنے آئے تھے جہاں انہوں نے بھارت کے لوگوں کو گرمجوش اور مہمان نواز قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں اب ملک میں پہلے جیسا امن محسوس نہیں ہوتا۔ سوشل میڈیا پر تنقید کے بعد انہوں نے وضاحت جاری کی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل