Loading
مغلپورہ فلائی اوور پر موٹر سائیکل سوار نوجوان پتنگ کی ڈور کی زد میں آکر زخمی ہوگیا تیز دھار ڈور گلے پر پھرنے سے نوجوان کے گلے پر معمولی زخم آیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق زخمی شہری کی شناخت محمد حارث کے نام سے ہوئی جو مغلپورہ فلائی اوور سے گزر رہا تھا کہ لٹکتی ڈور گلے پر پھر گئی۔ حارث کو معمولی نوعیت کے زخم آئے۔
ڈی آئی جی آپریشنز نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ذمہ داران کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔
ایس پی سول لائنز منزہ کرامت کے مطابق حکومت پنجاب کی پتنگ بازی سے متعلق ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں جبکہ پتنگ بازی اور پتنگ فروشی کے خلاف کریک ڈاؤن بھی تیز کردیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق ماہ ستمبر کے دوران سول لائنز ڈویژن میں پتنگ بازی کے خلاف 40 مقدمات درج کرکے 85 سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل