Monday, October 05, 2026
 

ملتان، غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ عروج پر، شہری گرمی اور پانی کی قلت سے پریشان

 



شہر اور گردونواح میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شدت اختیار کرگیا مختلف علاقوں میں ایک گھنٹے بجلی کے بعد ایک گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔ منظور آباد، ممتاز آباد، شاہ رکن عالم کالونی، دہلی گیٹ، اندرون شہر اور ملحقہ علاقوں میں بجلی کی مسلسل بندش سے شہری شدید گرمی اور حبس میں نڈھال ہوگئے جبکہ پینے کے پانی کی قلت نے بھی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ طویل اور بار بار بجلی کی بندش سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہورہے ہیں۔ دوسری جانب میپکو انتظامیہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے متعلق موقف دینے سے گریزاں ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل