Monday, October 05, 2026
 

مودی سرکار میں مظالم کی انتہا، بھارت میں اقلیتیں خصوصاً مسلمان غیرمحفوظ

 



ایرانی جریدہ نے مودی سرکار میں مسلمانوں کیخلاف منظم امتیازی سلوک اورانسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کاپردہ چاک کردیا. ایرانی جریدہ اے بی این اے نیوز کے مطابق بھارت میں اقلیتوں کیخلاف نفرت انگیز واقعات میں97 فیصد اضافہ،2025 میں 1,318 واقعات رپورٹ ہوئے. سال2022-23میں مسلمانوں کےڈیڑھ لاکھ سے زائد مکانات کی مسماری سے7لاکھ 40 ہزارافراد بے گھر ہوئے، اترپردیش میں2019سے2020 کےدوران سی اے اے کالا قانون کیخلاف احتجاج کرنے پر 23 مسلمان شہید اور23ہزار سے زائد کوگرفتارکیاگیا. بھارت میں مذموم سیاسی عزائم کے لیے نفرت و تقسیم اور مسلمانوں سمیت دیگر اقلیتوں پر مظالم بی جے پی کاپرانا اور گھٹیاہتھکنڈا ہے.

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل