Monday, October 05, 2026
 

جنوبی بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے 249 فری میڈیکل کیمپس، 15 ہزار سے زائد افراد مستفید

 



سیکیورٹی فورسز کی جانب سے جنوبی بلوچستان کے دورافتادہ علاقوں میں فری میڈیکل کیمپس کا سلسلہ جاری ہے، ستمبر 2026 کے دوران مختلف علاقوں میں 249 مفت طبی کیمپس منعقد کیے گئے۔ فری میڈیکل کیمپس تربت، مند، ہوشاب، دشت، خاران اور ماشکیل کے دورافتادہ علاقوں میں لگائے گئے، جہاں 15 ہزار 489 مریضوں کو مفت علاج معالجے کی سہولت فراہم کی گئی۔ کیمپس میں مریضوں کو مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں، جبکہ بچوں، خواتین اور بزرگوں پر خصوصی توجہ دی گئی۔ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے بلوچستان کے دورافتادہ علاقوں میں طبی سہولیات کی فراہمی عوامی خدمت کے سلسلے کی کڑی قرار دی گئی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل