Loading
فٹبال اسٹار لیونل میسی اب میدان کے بعد اینیمیشن کی دنیا میں بھی ایکشن کرتے نظر آئیں گے، جہاں انہیں نئی سیریز ’میسی اینڈ دی جائنٹس‘ میں فینٹسی ہیرو کے روپ میں پیش کیا جائے گا۔
سیریز میں 12 سالہ میسی ایک پراسرار دنیا میں پہنچ جاتے ہیں جہاں دیوقامت مخلوقات کا راج ہے۔ گھر واپس جانے کیلئے انہیں اپنی صلاحیتوں، ٹیم ورک اور جادوئی طاقتوں کی مدد سے مختلف چیلنجز کا مقابلہ کرنا ہو گا۔
میسی خود بھی اس پروجیکٹ کے ایگزیکٹو پروڈیوسرز میں شامل ہیں، جبکہ کردار کی ڈبنگ میلو برجیس ویب کریں گے۔
3D اینیمیشن اور ویڈیو گیم طرز کے ایکشن سے بھرپور ’میسی اینڈ دی جائنٹس‘ کو 2027 کے موسمِ گرما میں ڈزنی پلس پر ریلیز کرنے کا منصوبہ ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل