Tuesday, October 06, 2026
 

کوٹری، نایاب باز کے غیر قانونی شکار میں ملوث 2 افراد گرفتار

 



محکمہ جنگلی حیات نے دریائے سندھ کے علاقے دیہہ جچ میں کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی شکار میں ملوث 2 افراد کو گرفتار کرلیا۔ محکمہ جنگلی حیات کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت دلشاد احمد اور رفیق احمد کے نام سے ہوئی جن کا تعلق ڈیرہ غازی خان سے ہے۔ دونوں افراد گھات لگا کر نایاب نسل کے باز اور دیگر پرندوں کا شکار کررہے تھے۔ حکام کے مطابق ملزمان نایاب باز اور پرندے شکار کرکے مختلف شہروں میں فروخت کرتے تھے۔ دونوں ملزمان کے خلاف شکار پر پابندی کے تحت نافذ دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔ مقدمہ وائلڈ لائف گارڈ احمد علی کھوسو کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت نے دونوں ملزمان کو 14 روزہ عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل