Tuesday, October 06, 2026
 

سعودی وزارت داخلہ نے میزائل اور ڈرون روکنے کی ویڈیوز بنانے پر پابندی عائد کر دی

 



سعودی وزارت داخلہ نے شہریوں اور غیر ملکی مقیم افراد کے لیے اہم انتباہ جاری کرتے ہوئے میزائلوں یا ڈرونز کو فضا میں روکنے کے مناظر کی ویڈیوز اور تصاویر بنانے یا سوشل میڈیا پر شیئر کرنے پر پابندی عائد کردی۔ وزارت داخلہ کے مطابق کسی بھی فوجی یا دفاعی کارروائی کی فلم بندی، تصاویر بنانا یا ان مناظر کو ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر پھیلانا قومی سلامتی کے لیے خطرہ تصور کیا جائے گا۔ سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی کے معاملات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، قانون کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ حکام کے مطابق پابندی سعودی شہریوں کے ساتھ ساتھ ملک میں مقیم غیر ملکیوں پر بھی لاگو ہوگی، جبکہ دفاعی نظام، میزائلوں اور ڈرونز سے متعلق حساس مناظر کی تشہیر کرنے والوں کو قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل