Loading
یمن کے حوثی گروپ نے سعودی عرب میں متعدد اہم تنصیبات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے تاہم سعودی حکام کی جانب سے تاحال ان حملوں کی تصدیق نہیں کی گئی۔
حوثیوں کے فوجی ترجمان کے مطابق گروپ نے سعودی عرب میں تین فوجی کارروائیاں کیں جن میں ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور رابغ میں سعودی آئل کمپنی آرامکو کی ریفائنری کو مبینہ طور پر نشانہ بنایا گیا۔
ترجمان نے دعویٰ کیا کہ ابہا انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور خمیس مشیط کے فوجی اڈے سمیت نجران اور جازان کے مختلف مقامات بھی کارروائیوں کا ہدف بنے۔
حوثیوں کی جانب سے یہ دعویٰ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب خطے میں کشیدگی برقرار ہے۔ تاہم حملوں سے ہونے والے ممکنہ جانی یا مالی نقصان کے بارے میں فوری طور پر کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔
سعودی عرب کی جانب سے حوثیوں کے ان دعوؤں پر تاحال کوئی باضابطہ ردعمل یا تصدیق سامنے نہیں آئی اس لیے حملوں کی نوعیت اور نقصانات کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہوسکی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل