Loading
سرگودھا کے تھانہ کوٹ مومن کی حدود میں ملزمان کی پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ سے ایس ایچ او سمیت 3 اہلکار زخمی ہوگئے۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق 15 پر واردات کی اطلاع ملنے پر پولیس پارٹی موقع پر پہنچی تو ملزمان نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ایس ایچ او تھانہ کوٹ مومن انصر عباس، سب انسپکٹر فیاض اور ڈرائیور کانسٹیبل لیاقت زخمی ہوگئے۔
واقعے کا آئی جی پنجاب عبدالکریم نے نوٹس لیتے ہوئے آر پی او سرگودھا سے رپورٹ طلب کرلی اور ڈی پی او سرگودھا کو فائرنگ میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔
آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں اور زخمی پولیس اہلکاروں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔
ڈی پی او سرگودھا کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جبکہ علاقے میں سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن جاری ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل