Loading
شہر قائد میں سرجانی ٹاؤن کے علاقے سیکٹر سیون ڈی گھر سے خاتون کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی، متوفیہ کی چند ماہ قبل ہی شادی ہوئی تھی۔
ایس ایچ او سرجانی ناصر محمود نے بتایا کہ متوفیہ کی شناخت 18 سالہ نادیہ زوجہ اسد علی کے نام سے کی گئی جبکہ ابتدائی تحقیقات میں گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کا معلوم ہوا ہے۔
اہلخانہ کا کہنا ہے کہ نادیہ کی چند ماہ قبل شادی ہوئی تھی جبکہ متوفیہ کا شوہر بیروزگار ہے جس کی وجہ سے گھریلو و معاشی پریشانیوں کا سامنا بھی تھا اور اسی وجہ سے نادیہ نے گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کرلی۔
تاہم پولیس نے ضابطے کی کارروایئ کے بعد لاش ورثا کے سپرد کر دی اور اس حوالے سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل