Wednesday, October 07, 2026
 

کراچی، ڈاکوؤں کا پولیس افسر پر بھی ہاتھ صاف، موبائل، نقدی اور موٹر سائیکل لے اُڑے

 



شہر قائد میں ڈاکوؤں نے قانون کے رکھوالے کو بھی نہ بخشا بفر زون مارکیٹ کے قریب 2 مسلح ملزمان نے پولیس افسر کو اسلحے کے زور پر لوٹنے کے بعد تشدد کا نشانہ بھی بنایا اور موٹر سائیکل سمیت قیمتی سامان لے کر فرار ہوگئے۔ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی ہے جس میں ملزمان کو پولیس افسر کو روک کر لوٹتے دیکھا جاسکتا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے پولیس افسر سے موبائل فون، اے ٹی ایم کارڈ، شناختی کارڈ اور نقد رقم چھین لی، جبکہ اس کی موٹر سائیکل بھی اپنے ساتھ لے گئے۔ واردات کے دوران پولیس افسر کے دوست سے بھی موبائل فون چھین لیا گیا۔ متاثرہ پولیس افسر کی مدعیت میں لیاقت آباد تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ پولیس نے 2 نامعلوم مسلح ملزمان کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل